راستہ بھٹک کر مقبوضہ کشمیر میں داخل ہونے والے پولیس اہلکار و بھارتی حکام نے وطن واپس بھیج دیا

Malik Usman ملک عثمان اتوار 14 جون 2015 16:44

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء) ایک مہینہ قبل راستہ بھٹک کر مقبوضہ کشمیر میں داخل ہوجانے والے آزاد جموں و کشمیر پولیس کے ایک کانسٹیبل کو بھارتی حکام نے وطن واپس بھیج دیا۔ڈسٹرکٹ ہٹیاں بالا میں گاوٴں امرا ساون کے رہائشی کاشف بیگ نے یہاں سے جنوب میں تقریباً 60 کلومیٹر کے فاصلے پر چکوٹھی سیکٹر کی مغربی جانب سے لائن آف کنٹرول غلطی سے پار کرلی تھی۔

(جاری ہے)

کانسٹیبل کاشف کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس کا دماغی توازن درست نہیں اسے بھارتی حکام نے قید کرلیا تھا۔گزشتہ روز ایل او سی کے کمان پل پر ہندوستانی حکام نے اسے پاکستانی حکام کے حوالے کردیا سکیورٹی حکام پوچھ گچھ کے لیے کاشف بیگ کو اپنے ہمراہ لے گئے۔اس سوال پر کہ ایک مخبوط الحواس شخص کو کانسٹیبل کے عہدے پر کیوں بھرتی کرلیا گیا تھا، آزاد جموں و کشمیر کے ایک پولیس افسر نے کہا کہ یہ سوال محکمہ پولیس کے اعلیٰ حکام سے کیا جانا چاہیے

متعلقہ عنوان :