پنجاب یونیورسٹی نے4 امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں

اتوار 14 جون 2015 16:47

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء ) پنجاب یونیورسٹی نیمحمد انور اقبال ولد فیض محمد کوزوالوجی کے مضمون میں ان کے’جاپانی نسل کے بٹیروں کی پیدائش اور حیاتیاتی کیمیا پر مینن شکریات کے اثرات کے موضوع پر، عرفان علی ولد لیاقت علی کومالیکیولر بائیولوجی کے مضمون میں ان کے’آلو میں کم درجہ حرارت پر سٹور کرنے کی وجہ سے پیدا ہونے والی مٹھاس کے خلاف فاسفوفر کٹو کائینیز ۔

(جاری ہے)

بی جین کا کامیاب استعمال‘کے موضوع پر ،نوشین اختر دختر ظہور احمد کوایگریکلچرل سائنسز کے مضمون میں ان کے’ذخیرہ شدہ کینو کو پھپھوندی کے اثرات سے بچانے کے لئے پودوں کے ضروری تیل کا استعمال ‘کے موضوع پر اور شازیہ مختار دختر ملک مختا ر احمد کوآرٹ اینڈ ڈیزائن کے مضمون میں ان کے’اینا مولکا احمد : تاریخی تواتر میں فنون کا تنقیدی جائزہ ‘کے موضوع پر ،پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :