وزیر قانون پنجاب وعدے کے مطابق کلیریکل کیڈر کی اپ گریڈیشن یقینی بنائیں ‘ سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن
اتوار 14 جون 2015 16:50
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء ) پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صدر رانانثار احمد نے مطالبہ کیا ہے کہ صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ اپنے کئے گئے وعدے کے مطابق کلیریکل کیڈر کی اپ گریڈیشن کو یقینی بنائیں۔
(جاری ہے)
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 10لاکھ کلیریکل کیڈر کے ملازمین کی اپ گریڈیشن پر تقریبا 45کڑور روپے اخراجات آتے ہیں جس سے حکومت کو لاکھوں خاندانو ں کے دل جیتنے کا موقع ملے گا۔
ایسوسی ایشن نے ایک متفقہ قرار داد بھی منظور کی جس میں وزیر اعلی اور وزیر قانون سے پر زور مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایک ہفتہ کے اندر اندر اپ گریڈیشن کا اعلان کیا جا ئے جبکہ آج پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز کوارڈینیشن کونسل کا اجلاس بھی طلب کیا جا چکا ہے جس میں بجٹ کے دوران تنخواہوں میں کئے گئے معمولی اضافہ کے بارے میں آئندہ کا لائحہ عمل تیا ر کیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.