حکومت نے بجٹ میں خواتین کی فلاح وبہبود کیلئے خطیر رقم مختص کر کے خواتین کے دل جیت لئے ‘ حنا پرویز بٹ

اتوار 14 جون 2015 16:50

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ممبر صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے بجٹ میں خواتین کی فلاح و بہبود پر ترقیاتی بجٹ سے مجموعی طور پر 32 ارب 16کروڑ روپے رکھ کر خواتین کے دل جیت لئے ہیں، سرکاری ملازمتوں میں خواتین کے لئے 15 فیصد کوٹہ‘ عمر کی حد میں 3 سال کی رعایت‘ ملازمت پیشہ خواتین کے لئے ڈے کیئر سنٹرز اور ہوسٹلوں کا قیام خواتین کے مسائل کو کم کرنے میں مدد گا ر ثابت ہوگا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں حنا پرویز بٹ بے کہا کہ مثبت اورمتوازن بجٹ سے ملک میں نئے انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہوگا- انہوں نے اپوزیشن کو مشورہ دیا کہ وہ تنقید کرنے سے پہلے حقائق کا بغور مطالعہ کر لیں اور تنقید برائے تنقید کی پالیسی پر عمل کرنے کی بجائے مثبت طرز عمل اختیار کریں ۔

متعلقہ عنوان :