پنجاب کے بجٹ میں بجلی کے نئے منصوبوں کیلئے رقم مختص کرنا خوش آئند ہے،راجہ عدیل

وزیراعلیٰ بجلی کے منصوبوں کو بھی میٹروبس منصوبے کی طرح ذاتی دلچسپی لیکر بروقت مکمل کروائیں

اتوار 14 جون 2015 16:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء ) ایگزیکٹوممبر لاہور چیمبرز آف کامرس وانجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج لاہورکے سینئر نائب صدر راجہ عدیل نے کہا ہے کہ پنجاب کے بجٹ میں توانائی کے حصول کے منصوبوں کے لیے بھر پور کوششیں توانائی بحران کے خاتمے کے لیے حکومت کی سنجیدگی کو ظاہر کرتی ہیں ،بجٹ میں نئے بجلی منصوبوں کیلئے رقم مختص کرنا خوش آئند ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب بجلی کے ان منصوبوں کو بھی میٹروبس منصوبے کی طرح ذاتی دلچسپی لیکر بروقت مکمل کروائیں تاکہ پنجاب میں توانائی بحران کاخاتمہ ممکن ہوسکے ۔انہوں نے کہا کہ توانائی بحران کے خاتمہ سے انڈسٹریز کا پہیہ چلے گا تو حکومت کا صنعتی ترقی کا وژن مکمل ہوگا اور پاکستان کو صنعتی لحاظ سے ایشیاء کا ٹائیگر بنانے کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :