200روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی(کل) ہوگی

اتوار 14 جون 2015 16:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء) سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستان کے زیرا ہتمام 200روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی(کل) 15 جون کو ہو گی ذرائع کے مطابق قرعہ اندازی کا پہلا انعام 7لاکھ 50ہزار روپے کا ایک، دوسراانعام 2لاکھ 50ہزار روپے کے پانچ اور تیسرا انعام 1250 روپے مالیت کے 2394انعامات ہیں سٹیٹ بینک آف پاکستان مظفر آباد میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی جس میں کاروباری شخصیات سمیت ہر مکتبہ فکر کے سینکڑوں افراد شرکت کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :