جولائی 2014ء تا اپریل 2015ء میں ہینڈی کرافٹس کی برآمدات میں کمی

اتوار 14 جون 2015 16:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء) پاکستان سے رواں مالی سال کے دس ماہ کے دوران ہینڈی کرافٹس کی برآمدات میں 414.86فیصد کی ریکارڈ کمی واقع ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا اپریل 7لاکھ 8ہزار ڈالر مالیت کی ہینڈی کرافٹس برآمد کی گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی دورانیہ میں 37لاکھ96ہزار ڈالر مالیت کی ہینڈی کرافٹس برآمد کی گئی تھیں، اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال کے دس ماہ کے دوران ہینڈی کرافٹس کی برآمدات میں414.86فیصد ریکارڈ کمی ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :