ڈیرہ اسما عیل خان، کلاچی میں پولیس پرفائرنگ کرنیوالاخودپولیس کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا

اتوار 14 جون 2015 17:06

ڈیرہ اسما عیل خان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء) کلاچی شہرمیں پولیس پرفائرنگ کرنیوالاخودپولیس کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا۔پولیس نے زخمی شخص کوگرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کلاچی شہرمیں پولیس موبائل گشت پرتھی کہ اس دوران ایک شخص وہاں سے گزرا۔پولیس کواس پرشک ہوا۔پولیس نے اسکورکنے کااشارہ کیالیکن ملزم نے رکنے کی بجائے پولیس پرفائرنگ کردی۔اس دوران پولیس نے بھی ملزم پرجوابی فائرنگ کی جس سے وہ زخمی ہوگیا۔پولیس نے ملزم کوقابوکرکے اس سے ایک پستول بھی برآمدکرلیا۔

متعلقہ عنوان :