گلگت بلتستان کے حالیہ انتخاب میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کوبا قاعدہ سازش کے تحت الیکشن کو ہائی جیک کیا گیا‘ناصر عباس
گلگت بلتستان کے انتخابات میں دھاندلی کے تمام تر ریکارڈ توڑے گئے ، الیکشن کمیشن کا دہرا معیار نا قابل قبول ہے‘سربراہ مجلس وحدت مسلمین
اتوار 14 جون 2015 17:08
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء ) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ نا صر عباس جعفری کا کہنا ہے گلگت بلتستان کے حالیہ انتخاب میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کوبا قاعدہ سازش کے تحت الیکشن کو ہائی جیک کیا گیا۔مرکزی کور کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین راجہ نا صر عباس نے کہا کہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں دھاندلی کے تمام تر ریکارڈ توڑے گئے۔
انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار کامیاب کروانے کے لئے حلقہ نمبر ایک میں پانچ دفعہ دوبارہ گنتی کی گئی جبکہ ایم ڈبلیوایم کی درخواست پرالیکشن کمیشن ایک بھی حلقہ میں دوبارہ گنتی کرنے سے کترا رہا ہے ، الیکشن کمیشن کا دہرا معیار نا قابل قبول ہے۔ علامہ راجہ ناصر عبا س نے کہاکہ دھاندلی کے ذریعہ شکست دے کر ان کے حوصلہ پست نہیں کیے جاسکتے وہ آخری سانس تک ملک و قوم کی بہتری کے لئے اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
-
اٹک کے نواحی علاقہ میں پب جی گیم نے دوست کے ہاتھوں دوست کو قتل کر وادیا
-
کراچی، دوست کے ہاتھوں دوست کے قتل کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے ایران کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی تبدیلی کے امکانات کم ہوگئے
-
21اپریل کا ضمنی الیکشن 8،فروری کے الیکشن کا ہی ری پلے تھا،رائے حسن نواز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.