Live Updates

کوئٹہ، رمضان المبارک میں صوبہ بھر میں الخدمت غریبوں کے پراجیکٹس کیلئے فنڈزاکھٹاکریں گے ،رمیر محمد عاصم سنجرانی

اتوار 14 جون 2015 17:09

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء ) الخدمت فاؤنڈیشن بلوچستان کے صدرمیر محمد عاصم سنجرانی نے کہا کہ رمضان المبارک میں صوبہ بھر میں الخدمت غریبوں کے پراجیکٹس کیلئے فنڈزاکھٹاکریں گے اس مقصدکیلئے رمضان ہی میں اکثر اضلاع میں ڈونر کانفرنس کا انعقادکیا جائیگااس وقت ہم چاغی دالبندین کے 35یتیم بچوں کیساتھ تقریباً ڈھائی سویتیم بچوں کی کفالت کر رہے ہیں جس میں یتیم بچوں کی تعلیم ودیگر ضروریات وکفالت کابہترین انتظام ہے اس کے ساتھ اس سال بلوچستان میں پانچ سو یتیم بچوں کی کفالت کا انتظام پور اکردیں گے ۔

یتیم کی کفالت ہم سب کا فرض اور قرض ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ دالبندین کے دوران منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں امیر ضلع دالبندین والخدمت کے ذمہ داران نے شرکت کی اس موقع پر رمضان المبارک میں دالبندین میں ڈونر کانفرنس کی تیاریوں کاجائزہ لیاگیا میر محمد عاصم سنجرانی نے ضلع چاغی کے تمام لوگوں خصوصا مخیر،تاجر برادری سے اپیل کی الخدمت کے یتیم بچوں کی کفالت سمیت دیگر پراجیکٹس کیلئے اپنی زکوٰة وصدقات الخدمت فاؤنڈیشن کو دیں تاکہ بے سہار اغریب عوام کی بہتر دیانت کیساتھ منظم اندازمیں خدمت کی جاسکیں ۔

(جاری ہے)

اللہ کی رضا وخوشنودی اور آخرت کی کامیابی کیلئے مخیر حضرات انفاق فی سبیل اللہ کو عام کریں اللہ کے غریب بے سہارابندوں پر خرچ کریں تاکہ غربت پریشانی کا خاتمہ ہوجائیں۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات