جنوبی کوریا 2016ء تک جنگی روبوٹ تیار کر لے گا

اتوار 14 جون 2015 17:23

سیئول ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جون۔2015ء) جنوبی کوریا 2016ء تک جنگی روبوٹ تیار کر لے گا۔ اس بات کا انکشاف فوجی تحقیقات کے انسٹی ٹیوٹ کے نمائندوں نے اپنی رپورٹ میں کیا ہے۔

(جاری ہے)

فوجی تحقیقات کے انسٹی ٹیوٹ کے نمائندوں نے کہا کہ 2012ء سے ہم جنگی روبوٹوں کے لئے آپریٹنگ سسٹم کی تیاری کر رہے ہیں اور اگلے سال یہ کام مکمل کر لیا جائے گا جس کے فوراً بعد ہم روبوٹ بنانے لگیں گے۔ جنوبی کوریا میں بنائے جانے والے روبوٹ کا وزن پانچ ٹن ہوگا جو چھہ وہیل پر چلے گا اور دشمن کو پہچان کر ختم کر سکے گا۔رپورٹ کے مطابق ایسے روبوٹ پہلے جنوبی اور شمالی کوریا کے سرحدی علاقوں میں استعمال کئے جائیں گے۔