جنوبی کوریا میں میرس وائرس کے مزید پھیلاؤ کا خطرہ موجود ہے،عالمی ادارہ صحت

اتوار 14 جون 2015 17:25

سیئول ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جون۔2015ء) عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ جنوبی کوریا میں میرس وائرس کے مزید پھیلاؤ کا خطرہ موجود ہے۔میرس وائرس کے مقابلے سے متعلق عالمی ادارہ صحت اور جنوبی کوریا کی حکومت کے مشترکہ مشن کے نمائندوں نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ جنوبی کوریا میں میرس وائرس کے پھیلاوٴ پر جلدی قابو نہیں پایا جا سکے گا اور اس کے مزید پھیلاوٴ کے لئے تیار رہنا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مریضوں اور ان سے ملاقات کرنے والے افراد کو جنوبی کوریا سے باہر جانے سے روکنا چاہیے۔جنوبی کوریا کی وزارت صحت کے مطابق ملک میں 138 افراد میرس وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 14 افراد جان لیوا وائرس میں مبتلا ہو کر ہلاک ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرض کا پھیلاوٴ روکنے کے لئے مریضوں سے ملنے والے تمام افراد کو قرنطینہ میں رکھنا چاہیے اور ان کو غیر ممالک میں جانے سے منع کرنا چاہیے۔ نمائندوں نے کہا کہ جنوبی کورین باشندے سیاحت کے شوقین ہیں اس لئے وائرس پر قابو پانے میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں۔