بھارت نے پاکستان دشمنی کے ریکارڈ توڑ دیئے، دہشت گرد پاکستان بجھوانے کے ساتھ اب آبی جارحیت کا بھی زور و شور سے آغاز کر دیا؛رپورٹ

اتوار 14 جون 2015 17:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جون۔2015ء) بھارت نے پاکستان دشمنی کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں دہشت گرد پاکستان میں بجھوانے کے ساتھ ساتھ اب انہوں نے آبی جارحیت اور دہشت گردی کا بھی زور و شور سے آغاز کر چکاہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان کو ملنے والا 55ہزار کیوسک پانی کم کر کے 10739کیوسک تک محدود کر دیا گیا ۔ جس سے پاکستان کی 405 نہریں اور 1125 آبی گزرگاہیں ڈیڈ لیول تک پہنچ گئیں اور اس کے نتیجے میں ایک کروڑ 30 لاکھ ایکڑ زرعی زمین شدید متاثر ہوئی ہے ایک رپورٹ کے مطابق ہر سال خریف کی فصل کے موقع پر دریائے سندھ میں 30 فیصد ، دریائے جہلم میں 20 فیصد تک پانی کی کمی واقع ہو جاتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :