آن لائن ڈگریوں کی تصدیق معاملہ ، وفاقی حکومت کی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اختیارات میں اضافے کے فیصلے پر حتمی مشاورت رواں مہینے کئے جانے کا قوی امکان

اتوار 14 جون 2015 17:31

اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جون۔2015ء) آن لائن ڈگریوں کی تصدیق معاملہ ، وفاقی حکومت کی جانب سے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اختیارات میں اضافے کا فیصلے پر حتمی مشاورت رواں مہینے میں مکمل کئے جانے کا قوی امکان ہے اس حوالے سے ماہرین سے مشاورت بھی مکمل کر لی گئی ہے ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ وفاقی حکومت نے ایگزیکٹ کے جعلی ڈگری سکینڈل کے منظر عام پر آنے کے بعد ہائی ایجوکیشن کمیشن کے اختیارات میں اضافے کا فیصلہ کیا تھا اور اس بارے اب حتمی مشاورت بھی مکمل ہو چکی ہے جس کے بعد این ای سی کسی بھی آن لائن ڈگری کا جائزہ لے سکے گی ۔