قومی زبان اردو کو دفتری زبان قرار دینے کیلئے آئین کے آرٹیکل 251 کے نفاذ کے بارے میں سمری پر وفاقی کابینہ کا اجلاس رواں ہفتے بلائے جانے کا امکان

اتوار 14 جون 2015 17:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جون۔2015ء) قومی زبان اردو کو دفتری زبان قرار دینے کے حوالے سے آئین کے آرٹیکل 251 کے نفاذ بارے وفاقی وزارت اطلاعات کی کابینہ ڈویژن کو بھجوائی جانے والی سمری پر وفاقی کابینہ کا رواں ہفتے اجلاس بلائے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری اطلاعات نے سپریم کورٹ کو بتایا تھا کہ وزارت اطلاعات نے سمری بنا کر بھجوا دی ہے جیسے ہی کابینہ کا اجلاس ہو گا اس سمری کی منظوری لے لی جائے گی۔ ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ کابینہ ڈویژن نے سمری کی منطوری لینے کے لئے امکان ظاہر کیا ہے کہ وفاقی کابینہ کا اجلاس جلد بلایا جائے گا۔