متحدہ قومی موومنٹ کی صوبے میں شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان کے بعد شہر کے بعض علاقوں میں کاروبار بند رہا، بیشتر علاقوں میں دکانیں کھلی رہیں
اتوار 14 جون 2015 17:34
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جون۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کی صوبے میں شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان کے بعد شہر کے بعض علاقوں میں کاروبار بند رہا تاہم بیشتر علاقوں میں دودھ ، بیکری اور حلوہ پوری کی دکانیں کھلی رہیں۔ اتوار کے باعث شہر کے شاپنگ سینٹرز ویسے ہی تاخیر سے کھلتے ہیں اس لیے شہریوں نے ہڑتال کا نوٹس نہیں لیا ہے تاہم سی این جی اسٹیشن اور پیٹرول پمپس بیشتر علاقوں میں بند اور بعض میں کھلے رہے ہیں ، پبلک ٹرانسپورٹ بھی ایک بجے تک جزوی چلتی رہی ہے ، اتوار بچت بازار بند تھے۔
متحدہ قومی موومنٹ نے نئے مالی سال کے لیے سندھ کے بجٹ میں شہری علاقوں کو مبینہ طور پر نظر انداز کرنے پراتوار دوپہر ایک بجے تک تاجروں اور ٹرانسپورٹرز سے دکانیں اور گاڑیاں بند رکھنے کی اپیل کی تھی۔(جاری ہے)
ایم کیو ایم کی اپیل پر کراچی کے بعض علاقوں میں صبح کھلنے والی دکانیں ، سی این جی اسٹیشنز ، پیٹرول پمپ اور اتوار بچت بازار بھی بند تھے تاہم بیشتر علاقوں میں دودھ ، بیکر ی اور حلوہ پوری کی دکانیں کھلی رہیں اور شہری خریداری کرتے رہے تھے تاہم ٹرانسپورٹ بھی معمول سے کم تھا۔
گلبرگ ، نیو کراچی ، نارتھ کراچی ،ناظم آباد اورعزیزآباد اور دیگرعلاقوں میں دکانوں پرتالے پڑے ہیں تھے ۔کھاردار، گلشن اقبال، گلستان جوہر، شاہ فیصل کالونی ، قائد آباد، صفور ہ گوٹھ ، بنارس،نارتھ ناظم آباد ، صدر،میٹھادر اور دیگر علاقوں میں صبح کھولنے والے ہوٹل کھلے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.