عالمی یوم برائے تدارک خشک سالی 17 جون کو منایا جائے گا

اتوار 14 جون 2015 17:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جون۔2015ء) عالمی یوم برائے تدارک خشک سالی 17 جون کو منایا جائے گا۔ دنیا غذائی بحران کے دھانے پر ہے پاکستان بھی موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ممالک میں سرہفرست ہے۔ مجوزہ اقدامات پر عمل نہ ہوا تو بدترین حالات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق 36 ممالک میں پاکستان‘ بنگلہ دیش‘ افغانستان کے علاوہ دیگر بیشتر ملکوں کا تعلق افریقہ سے ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان میں غذائی اجناس گندم‘ چاول‘ کپاس اور گنے کی پیداوار میں 15 سے 20 فیصد جبکہ مویشوں کی پیدوار میں بھی 20 سے 30 فیصد تک کمی ہو سکتی ہے جس کی وجہ سے دودھ‘ گوشت اور پولٹری کی رسد میں سنگین بحران پیدا ہو سکتا ہے۔ ملک کی 37 فیصد آبادی 2006ء میں‘ 49 فیصد 2009ء میں خوراک کی کمی کا شکار ہوئی۔ ملک کے 131 اضلاع میں سے 80 اضلاع غذائی قلت کا شکار ہیں ملکی آبادی کا 72 فیصد خوراک کی کمی کا شکار ہے۔