ثناء اللہ زہری نے ہتھیار ڈالنے والے فراری کمانڈروں کے گلوں میں قومی پرچم ڈالے، ہتھیار ڈالنے والے افراد پرچم کو چومتے رہے

اتوار 14 جون 2015 18:30

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جون۔2015ء) سینئر صوبائی وزیر ثناء اللہ زہری نے ہتھیار ڈالنے والے (بی ایل اے) اور لشکر بلوچستان کے فراری کمانڈروں اور ان کے ساتھیوں کے گلوں میں پاکستان کے پرچم ڈالے، ہتھیار ڈالنے والے بلوچ افراد قومی پرچم کو چومتے رہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کو سینئر وزیر بلوچستان ثناء اللہ زہری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بی ایل اے اور لشکر بلوچستان کے دو اہم کمانڈروں نے 57ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دیئے۔

سینئر وزیر ثناء اللہ زہری ہتھیار ڈالنے افراد سے ایک ایک کر کے اسلحہ وصول کرتے رہے اور ان کے گلے میں قومی پرچم ڈالتے رہے، ہتھیار ڈالنے والے افراد نے قومی پرچم کو چوم کر اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ قومی دھارے میں شامل ہو کر ملکی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔