Live Updates

انتظامیہ ملک میں منصفا نہ انتخا بات نہیں چاہتی ، ڈی جی رینجرز ک کی رپورٹ میں شامل24نا م ظا ہر کیے جا ئیں، نا درا کی پوری عما رت بائیو میٹرک کی بنیاد پر کھڑی ہے، وہ پھر بھی با ئیو میٹرک انتخابات کرانے کو تیا ر نہیں ، سندھ میں دو پا رٹیو ں کے لو ٹ مار کے بعد تحریک انصاف کی بڑی گنجا ئش مو جود ہے، تحریک انصا ف سندھ کے آرگنا ئزر اور رکن قو می اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 14 جون 2015 19:47

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جون۔2015ء) تحریک انصا ف سندھ کے آرگنا ئزر اور رکن قو می اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ انتظامیہ چا ہتی ہی نہیں کہ پاکستان میں منصفا نہ انتخا بات ہو ، کرا چی کے حوا لے سے رینجرز کے ڈی جی نے جن24نا مو ں کی رپو رٹ دی ہے ان کے نا م ظا ہر کیے جا ئیں،پا کستان کا ایک بڑا ادا را نا درا جس کی پوری عما رت بائیو میٹرک کی بنیاد پر کھڑی ہے اور وہ ہم سے کہتا ہے کہ ہم با ئیو میٹرک انتخابات کرانے کیلئے تیا ر نہیں ، سندھ میں دو پا رٹیو ں کے لو ٹ مار کے بعد تحریک انصاف کی بڑی گنجا ئش مو جود ہے۔

آنے وا لی بلدیا تی الیکشن میں تحریک انصا ف سندھ میں بھر پور حصہ لے گی۔ اتوار ؛وٹھٹھہ میں تحریک انصا ف کے ورکر کنونشن کے بعد صحا فیو ں سے بات چیت کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انھو ں نے کہا کہ پی ٹی آئی سندھ کو جو ڑنا چا ہتی ہے کیوں کہ سندھ میں دو بڑی جما عتوں نے پیسے بنا نے کیلئے ایک دوسرے کو سا تھ دیا ہوا ہے۔ متحدہ اور پی پی پی کی کئی بار شادی اور طلا قیں بھی ہو چکی ہیں۔

لیکن حلالہ نہیں ہوا ہے۔ سندھ میں انفرااسٹریکچرڈولپمنٹ سرچارج کے ذریعے سندھ کو بیچ دیا گیا ہے جس سے سندھ کو سینکڑو ں روپے کا نقصان ہواہے، کیونکہ سندھ 70فیصد گئس فراہم کرتا ہے۔ پا کستان کا ایک بڑا ادا را نا درا جس کی پوری عما رت بائیو مئٹرک کی بنیاد پر کھڑی ہے اور وہ ہم سے کہتا ہے کہ ہم با ئیو میٹرک انتخابات کرانے کیلئے تیا ر نہیں ہے۔

دراصل ا نتظامیہ چا ہتی ہی نہیں کہ پاکستان میں منصفا نہ انتخا بات ہو۔ کرا چی کے حوا لے سے رینجرز کے ڈی جی نے جن24نا مو ں کی رپو رٹ دی ہے ان کے نا م ظا ہر کیے جا ئیں ، انھو ں نے کہا کے پی کے میں بلدیا تی الیکشن کے دوران ہلاکتوں کی ذمہ دار الیکشن کمیشن ہے۔ اسلئے ہم سندھ میں منصفا نہ الیکشن کی توقع رکھ کر بہتر انتظا مات کا مطا لبہ کر رہے ہیں۔ انھو ں نے کہا کہ سندھ میں منسٹرز اور وڈیرے ایرا نی تیل پر لڑائی کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا حکو مت سندھ کے وزیر داخلہ رہے ہیں وہ حکو مت سندھ کے بارے میں جو بول رہے ہیں وہ سچ ہے۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں پی ٹی آئی کے کارکنان مو جو د تھے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات