لاہور‘ چینی قونصلیٹ کے قیام کیلئے 15کنال کی عمارت کی تزئین وآرائش پر کام کا با قاعدہ آغاز‘13فٹ کی سیکورٹی دیوا ر بنے گی

اتوار 14 جون 2015 22:39

لاہور‘ چینی قونصلیٹ کے قیام کیلئے 15کنال کی عمارت کی تزئین وآرائش پر ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جون۔2015ء)صوبائی دارالحکو مت میں چینی قونصلیٹ کے قیام کیلئے 15کنال کی عمارت کی تزئین وآرائش پر کام کا باقاعدہ آغازجبکہ سیکورٹی کیلئے13فٹ اونچی دیوار تعمیر کی جائیگی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ لاہور کے علاقہ نیو مسلم ٹاؤن میں لاہور میں چین کا پہلا قونصلیٹ بنایا جا رہا ہے جس کیلئے باقاعدہ کام شروع کیا جا چکا ہے اور امکان ہے کہ آئندہ 2ماہ تک تمام کام مکمل ہو جا ئیگا جس کے بعد لاہور میں چینی قونصلیٹ باقاعدہ کام کا آغاز کر دیا جا ئیگا ۔