خانیوال میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 سگے بھائی جاں بحق ،لاشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا

پیر 15 جون 2015 00:04

خانیوال میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 سگے بھائی جاں بحق ،لاشیں گھر پہنچنے ..

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جون۔2015ء) خانیوال کے نواحی گاؤں مونگا والی آسمانی بجلی گرنے سے 2 بھائی جاں بحق ہوگئے ۔ اتوار کو خانیوال اور گرد و نواح میں آندھی کے ساتھ تیز بارش ہوئی ۔ اس دوران بجلی کی گرج چمک بھی جاری رہی ۔

(جاری ہے)

مونگا والی کے رہائشی 2 سگے بھائی مزمل اور فاحد بارش میں نہا رہے تھے کہ ان پر آسمانی بجلی گرگئی جس کے نتیجے میں دونوں بھائی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ۔ دونوں بھائیوں کی لاشیں گھر پہنچیں تو گھر میں کہرام مچ گیا ۔ اس موقع پر انتہائی دل سوز مناظر دیکھنے میں موقع پر موجود ہر آنکھ اشکبار ہوگئی ۔

متعلقہ عنوان :