حویلی لکھا: نواحی علاقہ میں گھر میں دھماکہ، 4ا فراد جاں بحق

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 15 جون 2015 11:22

حویلی لکھا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 جون 2015 ء): حویلی لکھا کے نواحی علاقہ میں گھر میں دھماکہ ہوا ، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہو گئے، دھماکے کی نوعیت کا تاحال پتہ نہیں لگایا جا سکا، جبکہ حادثہ میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے، تاہم پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا ہے.