بھارتی ون ڈے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے جونیئر ویمنزہاکی پلیئرز کو مفید مشورے دے ڈالے

پیر 15 جون 2015 11:42

بھارتی ون ڈے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے جونیئر ویمنزہاکی پلیئرز کو مفید ..

ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15جون۔2015ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی جونیئر ویمنزہاکی پلیئرز کو بھی مفید مشوروں سے نوازنے لگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے گزشتہ روز ذاتی ٹریننگ سیشن کے لئے دھیان چند نیشنل سٹیڈیم آمد کے موقع پر خواتین کھلاڑیوں سے ملاقات کی جو ہالینڈ میں شیڈول انٹر نیشنل انڈر21ہاکی ٹورنامنٹ اور چین میں ہونے والے ساتویں جونیئر ویمنز ایشیاء کپ کی تیاری کیلئے تربیتی کیمپ میں شریک تھیں ۔ ایم ایس دھونی نے کھلاڑیوں کے ساتھ یادگاری تصاویر بھی بنوائیں ۔ واضح رہے کہ دھونی ہاکی انڈیا لیگ میں ایک فرنچائز کے مالک بھی ہیں ۔