کوپا امریکا 2015 میں کل مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

پیر 15 جون 2015 11:43

کوپا امریکا 2015 میں کل مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

کوپا امریکا 2015 میں کل منگل کو مزید دو میچ کھیلے جائینگے۔ اس سلسلے میں منگل کو کھیلے جانے والے پہلے میچ میں گروپ بی کی ٹیمیں پیراگوئے اور جمیکا کی ٹیمیں نبرد آزما ہوں گی جبکہ گروپ بی کا ہی دوسرا میچ ارجنٹائن اور یوروگوئے کے درمیان کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

ایونٹ میں بدھ ایک میچ کھیلا جائیگا اور یہ واحد میچ گروپ سی کی ٹیموں برازیل اور کولیمبیا کے درمیان کھیلا جائے گا-