لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے بجٹ میں ایل ڈی سٹی کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے رقم مختص کرنے کے خلاف دائر درخواست پر حکومت پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 23جولائی کو جواب طلب کر لیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 15 جون 2015 11:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ ایل ڈی اے کے گیارہ ارب روپے کے بجٹ میں سے 4ارب روپے براہ راست LDAسٹی کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مختص کئے گئے ہیں جو کہ شہر میں بسنے والے دیگر شہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ ستانوے فیصد شہریوں کا بجٹ سات فیصد شہریوں کے لئے مختص کیا جانا آئین پاکستان کے بنیادی حقوق سے متصاد ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ لاہور کے علاقوں سمن آباد، گلشن راوی، اندرون شہر، شادباغ ، ملتان روڈ ، بند روڈ اور جی ٹی روڈ کی سڑکیں ٹوٹیں ہوئی ہیں ان کے لیے کوئی فلائی اوور نہیں بنایاگیا لہذا عدالت LDAسٹی پراجیکٹ کو مختص کیے جانے والے بجٹ پر عملدرآمد روکے اور ہدایات دے کہ یہ تمام بجٹ لاہور کے گنجان آباد اور پسماندہ علاقوں میں لگایا جائے۔جس پر عدالت نے پر حکومت پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 23جولائی کو جواب طلب کر لیا۔