لاہور ہائیکورٹ نے اندرون شہرمیں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف موثر کاروائی کرنے کی ہدائت کرتے ہوئے ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی کو کارکردگی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 15 جون 2015 11:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی احکامات کے باوجود اندرون شہر میں بلند و بالا غیر قانونی عمارتوں کی تعمیرات کا کام جاری ہے.پولیس اور والڈ سٹی افسران کی ملی بھگت سے ہونے والی غیر قانونی تعمیرات سے اندرون شہر کا تاریخی حسن تباہ ہو کر رہ گیا ہے.انہوں نے کہا کہ اندرون شہر قومی تاریخی ورثہ ہے جسے محفوظ بنانے کی بجائے غیر قانونی تعمیرات کے ذریعے تباہ کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

غیر قانونی تعمیرات سے ہماری تاریخ مسخ ہو رہی ہے جبکہ اندرون شہر کے باسیوں کو ٹریفک اور دیگر مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔والڈ سٹی اتھارٹی کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ اندرون شہر میں 130پلازوں کی تعمیر جاری ہے ۔اتھارٹی کے قوانین کے لئے عوامی تجاویز بھی طلب کی گئی ہیں جبکہ غیر قانونی تعمیران کے خلاف آنے والی درخواستوں پر کاروائی کی جا رہی ہے۔جس پر عدالت نے کیس کی مزید سماعت تین جولائی تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :