کراچی : سندھ پولیس کو کہا کہ پولیس افسران اور جوانوں کا خیال رکھیں، شہید افسران کے اہلخانہ کو تا عمر تنخواہ جبکہ ان کے بیٹوں کو نوکری دی جائے، سابق صدر آصف علی زرداری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 15 جون 2015 11:53

کراچی : سندھ پولیس کو کہا کہ پولیس افسران اور جوانوں کا خیال رکھیں، ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 جون 2015 ء) : سابق صدر آصف علی زرداری ن ے ایلیٹ فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج ہم سب یہاں پولیس کو سلام پیش کرنے کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں، آصف زرداری نے کہا کہ ضرب عضب میں کامیابی حاصل کرنے والےاور شہید جوانوں کو بھی سلام پیش کرتے ہیں. انہوں نے کہا کہ بہادر جوانوں کی بہادری اور شجاعت کو سلام پیش کرتا ہوں،۔

(جاری ہے)

سندھ پولیس کو کہا ہے کہ جوانوں اور افسروں کو خیال رکھیں، سندھ حکومت سے کہا ہے کہ دوسری فورسز کی طرح سندھ پولیس کو بھی مراعات دی جانی چاہئیں، پولیس والوں کے لیے رہائش گاہ کا بندوبست کیا جائے .

ان کا کہنا تھا کہ شہید افسران کے اہل خانہ کو تنخواہ اوربیٹوں کو والد کی نوکری دی جائے گی، آصف زرداری نے کہا کہ کراچی اور صوبے بھر میں جرائم کی کمی کا سہرا آئی جی سندھ، وزیر اعلیٰ سندھ اور سندھ پولیس کو جاتا ہے، ہمیں ہمیشہ آگے بڑھنے کی سوچ رکھنی چاہئیے تا کہ دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا جا سکے، انہوں نے کہا کہ سندھ پولس کے مسائل ان کے نہیں بلکہ ہمارے ہیں۔ اگر سندھ پولیس مضبوط ہو گی تو صوبے میں امن ہو گا.