جیکب آباد،ریلوے ٹریک پربم نصب کرتے ہوئے دھماکا ،2 تخریب کار زخمی

پیر 15 جون 2015 11:55

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء ) جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے قریب ریلوے ٹریک پربم نصب کرتے ہوئے دھماکا ہوگیا۔جس سے2 تخریب کار زخمی ہوگئے جنھیں انکے ساتھی لے کر فرار ہوگئے۔ ایس ایس پی کے مطابق ٹھل کے قریب انڑواہ کے مقام پر ریلوے ٹریک پرتخریب کاربم نصب کرررہے تھے۔

(جاری ہے)

اس دوران دھماکاہوگیا،جس سے دو تخریب کارزخمی ہوگئے۔زخمی تخریب کاروں کوانکے ساتھ لے گئے۔دھماکے سے ریلوے ٹریک کو 2 سے 3 فٹ نقصان پہنچا۔ایس ایس پی نے کہاکہ علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ۔انھوں نے ملزمان کی جلد گرفتاری کابھی دعویٰ کیا ۔دھماکے کے بعد سکھر سے ٹریک کی مرمت کیلئے ٹیم پہنچی ۔

متعلقہ عنوان :