پنجاب بھر کے سی این جی سٹیشنز کھل گئے، مسلسل دس روز گیس فراہم کی جائیگی

پیر 15 جون 2015 11:55

پنجاب بھر کے سی این جی سٹیشنز کھل گئے، مسلسل دس روز گیس فراہم کی جائیگی

لاہور/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) پنجاب کے سی این جی سٹیشنز شیڈول کے مطابق پیر کی صبح آٹھ بجے سے کھل گئے۔ لاہور کے دو سو دس میں سے نوے سی این جی سٹیشنز پر گیس دستیاب ہوگی۔

(جاری ہے)

سی این جی ایسو سی ایشن کے مطابق سی این جی سٹیشنز کو دس روز مسلسل گیس فراہم کی جائے گی۔ سوئی ناردرن حکام کی جانب سے شرط عائد کی گئی ہے کہ صرف بارہ لاکھ روپے اضافی زر ضمانت جمع کرانے والوں کو ایل این جی فراہم کی جائے گی۔ اس شرط کے باعث ابھی تک بڑی تعداد میں سی این جی سٹیشنز نہیں کھل پائے۔

متعلقہ عنوان :