فلم ”جوریسک ورلڈ“ کا ریکارڈ توڑ آغاز، پہلے ویک اینڈ پر 50 کروڑ ڈالر کمائی

پیر 15 جون 2015 12:15

فلم ”جوریسک ورلڈ“ کا ریکارڈ توڑ آغاز، پہلے ویک اینڈ پر 50 کروڑ ڈالر ..

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) جوریسک پارک سیریز کی چوتھی فلم ”جوریسک ورلڈ“ نمائش کے ابتدائی دو دن میں باکس آفس پر 50 کروڑ ڈالر کا کاروبار کرنے والی پہلی فلم بن گئی ہے۔یہ فلم جمعہ کو دنیا کے 66 ممالک میں ریلیز کی گئی تھی اور تمام ممالک میں یہ ہفتے کی مقبول ترین فلم ثابت ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ایگزبیٹر ریلیشنز نامی کمپنی کے مطابق فلم نے ابتدائی دو دن امریکہ میں 20 کروڑ 46 لاکھ ڈالر کا کاروبار کیا جبکہ چین سے اسے دس کروڑ اور برطانیہ اور آئرلینڈ سے دو کروڑ 96 لاکھ ڈالر کی آمدن ہوئی۔

اس طرح دنیا بھر سے فلم کی پہلے ویک اینڈ پر آمدن 51 کروڑ 18 لاکھ ڈالر رہی۔دنیا بھر سے 50 کروڑ سے زیادہ رقم کمانے کے باوجود یہ امریکہ میں پہلے تین دن میں سب سے زیادہ رقم کمانے کا ریکارڈ نہیں توڑ سکی۔یہ ریکارڈ ”دی ایونجرز“ نے 2012 میں 20 کروڑ 74 لاکھ ڈالر کما کر بنایا تھا۔جوریسک ورلڈ کے شریک پروڈیوسر ہالی وڈ کے مایہ ناز ہدایتکار اور فلمساز سٹیون سپیل برگ ہیں جبکہ اس کی ہدایات کولن ٹریوورو نے دی ہیں۔سپیل برگ نے جوریسک سیریز کی ابتدائی دو فلموں کی ہدایات بھی دی تھیں۔

متعلقہ عنوان :