کھانا کھائیں انعام پائیں۔پنجاب حکومت کا اعلان

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی پیر 15 جون 2015 12:29

کھانا کھائیں انعام پائیں۔پنجاب حکومت کا اعلان

حکومت پنجاب نے ایک نئی ”مزیدار“ پیشکش متعارف کرائی ہے۔ اس پیشکش کے تحت صوبے میں رہنے افراد ، جنہیں ریسٹورنٹس میں جا کر کھانا بہت پسند ہو، کم سے کم 1000 روپے خرچ کر کے ڈھیروں انعامات حاصل کر سکتے ہیں۔ اس پیشکش سے فائدہ اٹھانے کے لیے کھانے کے لیے ایسے ریسٹورنٹ کا انتخاب کریں جو کسی کلب میں نہ ہو، کارپوریٹ سیکٹر کے ہوٹل میں نہ ہویا کارپوریٹ سیکٹر کے ریسٹورنٹس کی چین نہ ہو۔

پیشکش سے فائدہ اٹھانے کے لیے یہ بھی ضروری ہے کہ صارفین ٹیکس کے علاوہ 1000 روپے خرچ کریں۔

(جاری ہے)

طریقہ کار اس پیشکش سے فائدہ اٹھانے کے لیے پنجاب کے شہری پنجاب ریونیو اتھارٹی کو درج ذیل کاغذات بذریعہ ڈاک یا ای میل بھیجنا ہونگے۔

1. اصل ٹیکس کی رسید

2. شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی

3. ذاتی رابط / فون نمبر

انعامات کی تفصیل کاغذات کی وصولی کے بعد پنجاب ریونیو بورڈ کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے نقد رقم اور دیگر اشیاء انعام میں پیش کرے گا، یہ اشیا موٹر سائیکل اور کار وغیرہ ہونگی۔ یہ انعامات ہر ماہ یا ہر دو ماہ بعد دئیے جائیں گے۔تاہم کس طرح کے انعام دئیے جائیں گے اور کسے دئیے جائیں گے یہ استحقاق مکمل طور پر پنجاب ریونیو بورڈ کے پاس ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu