لیبیا،امریکی فضائی حملے میں شدت پسند کمانڈر مختار بالمختارسمیت دیگر ہلاک

پیر 15 جون 2015 12:34

طرابلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء)لیبیا میں امریکی فضائی حملے میں شدت پسند کمانڈر مختار بالمختار ہلاک ہوگیا جبکہ علاقہ مکینوں نے شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے۔

(جاری ہے)

لیبیا میں مقامی رہائشیوں نے اسلامک اسٹیٹ کے خلاف کارروائی شروع کردی لیبیائی حکام کے مطابق علاقہ مکینوں نے یمنی کمانڈر کو حراست میں لے لیا اس کے علاوہ عدالتی عمارت کا قبضہ بھی واپس لے لیا گزشتہ روز ایک خودکش حملے میں تین افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے تھے دوسری جانب ڈھائی برس قبل الجزائر میں گیس پلانٹ پر حملے کا حکم دینے والے سینئر شدت پسند کمانڈر مختار بالمختار امریکی فضائی حملے میں ہلاک ہوگیا کارروائی میں دیگرجنگجو بھی مارے گئے ہیں۔

مختاربالمختار نے 2013میں امیناس گیس پلانٹ پر حملے کا حکم دیا تھا جس میں 800 افراد یرغمال بنے تھے اور اٹریس مغوی ہلاک ہوئے تھے۔