فلسطین ‘ اسرائیلی فوج سے جھڑپ کے دور ان فلسطینی شہری فوجی گاڑی کی ٹکر سے شہید ہوگیا

پیر 15 جون 2015 12:37

رام اللہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) فلسطین کے مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں اسرائیلی فوج سے جھڑپ کے دوران ایک فلسطینی شہری فوجی گاڑی کی ٹکر سے شہید ہوگیا ہے۔فلسطین کے سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطین کے کفر مالک نامی گاوٴں میں سرچ آپریشن کا آغاز کیا گیا تھا جس کے خلاف فلسطینیوں کی مقامی آبادی کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔

اس احتجاج کے دوران اسرائیلی فوج سے ہونے والی جھڑپ میں 21 سالہ عبداللہ غنائم شہید ہوگیا۔

(جاری ہے)

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ فلسطینیوں کی جانب سے فوجی گاڑی پر آتش گیر مادے سے حملہ کیا گیا تھا، جس کے باعث فوجی گاڑی الٹ گئی اور فلسطینی نوجوان اس کے نیچے دب کر زندگی کی بازی ہار ہوگیا۔یاد رہے کہ رواں ہفتے کے آغاز پر مغربی کنارے میں ہی قائم ایک مہاجرین کے کیمپ میں اسرائیلی فوج اور فلسیطنیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ کے دوران ایک فلسطینی شہری کو اسرائیلی فوج نے گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔

اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری کشیدہ صورت حال کے حوالے سے اقوام متحدہ نے اپنی ایک روپوٹ میں کہا ہے کہ رواں سال میں اب تک فلسطین کے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 11 فلسطینی شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :