پاک فضائیہ کا جے ایف 17 تھنڈر پیرس ایئر شو میں مرکز نگاہ بن گیا، پاکستان کو طیاروں کا پہلا برآمدی آرڈر بھی مل گیا
پیر 15 جون 2015 12:38
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) پاک فضائیہ کے جے ایف17 تھنڈر نے پیرس ائیرشو کے دوران کمال کرتب دکھائے ۔ جے ایف تھنڈر اس سے پہلے متحدہ عرب امارات ، چین اور ترکی میں بھی اپنی صلاحیت دکھا چکا ہے ۔ادھر برطانوی میگزین فلائٹ گلوبل کے مطابق جے ایف17 تھنڈر کا پہلا برآمدی سودا فائنل طے پا گیا ہے۔ جے ایف تھنڈر طیاروں کو خریدنے والا ایک ایشیائی ملک ہے، جسے 2017میں طیاروں کی فراہمی شروع کردی جائے گی، جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق چینگدو/ پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کے مشترکہ تیار کردہ جے ایف 17تھنڈر لڑاکا طیارے کے پہلے برآمدی سودے کے حتمی طے ہونے تصدیق کردی گئی ہے۔ جے ایف تھنڈر کے سیلز اور مارکیٹنگ کے سربراہ پاکستان ایئر فورس کے ایئر کموڈور خالد محمود کا کہنا ہے کہ ایک ایشیائی ملک کے ساتھ معاہدے پر دستخط کئے گئے ہیں۔(جاری ہے)
کلائنٹ کی حساسیت کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے خریدار ملک اور طیاروں کی فراہمی کی تعداد کی وضاحت کرنے سے انکار کر دیا۔
اس ملک طیاروں کی ترسیل2017 میں شروع ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ جے ایف17 کی سیلز کے لئے ترقی پذیر ممالک سے بات چیت کی گئی ہے۔ مشرق وسطی کے کئی ممالک میں سیاسی بحران کی وجہ سے ان کی فروخت میں تاخیر کی گئی۔ رواں برس کے ایئر شو میں اس کی پہلی اڑان کی جارہی ہے۔ رواں برس پاکستان فضائیہ اس کی 3مثالیں لایا ہے، جن میں ایک جامد ڈسپلے، دوسرا محو پرواز اور تیسرا بیک اپ کے طور پر کام کرنے والا شامل ہے۔
پیرس میں اس سال جے ایف17 کے دستے کو اہم مارکیٹنگ پیش رفت حاصل ہو سکتی ہے۔ ایئر کموڈور خالد محمود کا کہنا ہے کہ پیرس شو بہترین پلیٹ فارم ہے، جہاں سے فرانسیسی بولنے والے ممالک سے ممکنہ گاہک مل سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ11 ممالک اس طیارے کو لینے میں دلچسپی ظاہر کررہے ہیں۔ انہوں نے پاکستان فضائیہ میں شامل کیے جانے والے اس طیارے کے اپ ڈیٹ ورژن کے متعلق معلومات فراہم کیں اور اب تک 54طیارے فراہم کیے گئے۔ پہلے50 طیارے ون بلاک سے فراہم کیے گئے، جنہیں بلاک IIمعیار کے مطابق اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے۔ بلاکII کے خدوخال کی کنفیگریشن میں بہتر ایویونکس اور بہتر سافٹ ویئر کی خصوصیات اور ایک مقررہ فضا سے فضا میں ایندھن بھرنے کی صلاحیت ہیں۔ بلاک ٹو سے اضافی46 طیارے فراہم کیے جائیں گے، اس کے بعد بلاک تھری سے 50طیارے فراہم کیے جائیں گے، اس طرح پاکستان کے فلیٹ میں150 طیارے ہو جائیں گے اور یہ تمام طیارے2018 کے آخر تک حوالے کردیے جائیں گے۔ ایئر کموڈور خالد محمود کا کہنا تھا کہ طیارے کی ڈویلپرز اب بھی بلاک تھری کی خصوصیات پر کام کررہے ہیں۔ ایک دو نشستی طیارہ بھی منصوبہ بندی کا حصہ ہے۔ طیارے کی تیاری میں58 فیصد پاکستان اور42 فیصد چین کا حصہ ہے۔ جے ایف17 واحد کلیموف RD-93انجن کے ذریعے کام کرتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.