نور پور تھل‘محکمہ ایجوکیشن ،سوشل ویلفیئر ،سپیشل ایجوکیشن اور سول سوسائٹی کے زیر اہتما م نور پور تھل میں ڈینگی سے بچاؤ کیلئے آگاہی واک

پیر 15 جون 2015 12:39

نور پور تھل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) محکمہ ایجوکیشن ،سوشل ویلفیئر ،سپیشل ایجوکیشن اور سول سوسائٹی کے زیر اہتما م نور پور تھل میں ڈینگی سے بچاؤ کیلئے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نور پور تھل شیخ امجد اعجاز ڈپٹی ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر ملک امتیاز احمد مانگٹ اور ہیڈ ماسٹر سلطان سکندر اعوان نے کی واک میں اساتذہ طلباء مقامی این جی اوز کے نمائندوں اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی واک کا اغاز گورنمنٹ ہائی سکول سے ہوا جو کہ کشمیر چوک میں جاکر اختتام پذیر ہو ئی شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اتھا رکھے تھے جن پر ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر درج تھیں واک کے بعد گورنمنٹ ہا ئی سکول میں ایک سیمینار کا اہتمام کیا گیا جس سے خطاب کر تے ہوئے ڈپٹی ڈی او شیخ امجد اعجاز ہیڈ ماسٹر ملک سلطان سکندر اعوان ملک عبد الحمید جسرا اور ڈاکٹر محمد سلیم کھارا نے ڈینگی وائرس کے نقصانات اور اس سے بچاؤ کی تدابیر سے آگاہ کیا مقررین نے ڈینگی پر قابو پانے کیلئے صوبہ بھر میں آگاہی مہم شروع کر نے پر وزیر اعلیٰ پنجاب میا ں محمد شہاز شریف کو خراج تحسین پیش کیا تقریب میں اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز ملک محمد خالد راہداری اور ملک محمد نواز جسرا کے علاوہ دیگر مختلف شعبہ زند گی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اس موقع پر ڈینگی سے بچاؤ کے بارے میں پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے -

متعلقہ عنوان :