ماہ رمضان کی آمد سے قبل ہی کراچی کی مارکیٹوں میں اشیا خوردونوش کی قیمتوں کو پر لگ گئے

پیر 15 جون 2015 12:42

ماہ رمضان کی آمد سے قبل ہی کراچی کی مارکیٹوں میں اشیا خوردونوش کی قیمتوں ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) ماہ رمضان کی آمد سے قبل ہی کراچی کی مارکیٹوں میں اشیا خوردونوش کی قیمتوں کو پر لگ گئے، سبزیوں اور پھلوں سمیت دیگر چیزوں کی خریداری بھی عوام کی دسترس سے دور ہو گئی ہے۔ آلو ،پیاز ،ٹماٹر ہی نہیں بلکہ آم ،کیلا اور دیگر پھلوں کی قیمتیں بھی آسمان پر پہنچ گئی ہیں ،50 روپے سے شروع ہونے والے پھلوں کو اچانک جانے کیا ہوا کہ قیمت 100 روپے فی کلو تک جاپہنچیں۔

تازہ سبزیاں اور رس بھرے پھل سب کو خریدنے ہیں لیکن جیب اتنی اجازت نہیں دے رہی۔

(جاری ہے)

عوام کہتے ہیں کہ دیگر ممالک میں رمضان المبارک میں چیزیں سستی ہوتی ہیں لیکن پاکستان میں صورتحال اس کے بالکل برعکس ہے ۔کراچی کی مارکیٹوں میں چھٹی کے روز عوام کا رش تو دیکھنے میں آیا لیکن خریدار دکانداروں کی جانب سے بتائی جانے والی قیمت سے کسی طور مطمئن نہیں ۔دکاندار کہتے ہیں کہ سبزی منڈی سے ملنے والے سامان کی قیمت اور یہاں لا کر فروخت کرنے کی قیمت میں کچھ زیادہ فرق نہیں ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ رمضان میں کھانے پینے کی چیزوں کو سستا کرنے کے لیے حکومت کو بہتر پالیسی بنانی چاہیے تاکہ ماہ کریم سکون سے گزار سکے ۔

متعلقہ عنوان :