ایران ایٹمی معاہدے کیلئے کسی حتمی تاریخ کا پابند نہیں ہے: حسن روحانی

پیر 15 جون 2015 13:01

تہران (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) ایرانی صد ر حسن رو حانی کا کہنا ہے کہ ایٹمی عدم پھیلاوٴ کے معاہدے کی آڑ میں کسی ملک کو اپنی دفاعی اور حساس تنصیبات تک رسائی کی اجازت نہیں دے سکتے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران اپنے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے عالمی طاقتوں کے ساتھ جامع معاہدے کیلئے کسی حتمی تاریخ کا پابند نہیں ہے۔

(جاری ہے)

کہ ایران ایٹمی مذاکرات کیلئے سنجیدہ ہے اور وہ ممکنہ ایٹمی معاہدے کیلئے خود کو ایک مخصوص مدت تک محدود نہیں کرسکتا۔ ایرانی صدر نے کہا کہ اگر دوسرا فریق زیادہ مطالبات نہیں کرتا تو متفقہ وقت کے اندر معاہدے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران ایٹمی عدم پھیلاوٴ کے معاہدے کی آڑ میں کسی ملک کو اپنی دفاعی اور حساس تنصیبات تک رسائی کی اجازت نہیں دے گا۔

متعلقہ عنوان :