ایٹمی ممالک ہتھیاروں کے ذخائر کو اپ گریڈ کررہے ہیں، انٹرنیشنل پیس ریسرچ
پیر 15 جون 2015 13:01
نیویارک) (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء)نٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے کہا ہے کہ جوہری ہتھیار رکھنے والے ممالک اپنے ہتھیاروں کے ذخائر کو اپ گریڈ کر رہے ہیں۔ بھارت اور پاکستان اپنے جوہری ہتھیاروں میں مسلسل اضافہ کررہے ہیں۔ اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ عالمی سطح پر تخفیف اسلحہ کے رحجان کے باوجود جوہری ہتھیاروں کو اپ گریڈ کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
2010سے 2015کے درمیان 90فیصد جوہری ہتھیار رکھنے والے امریکا اور روس نے بڑی تعداد میں نیوکلیئر وارہیڈز میں کمی کی ہے، جس کے بعد دنیا بھر میں موجود 22400، وارہیڈز کم ہو کر 15850ہو گئے ہیں، تاہم اس کے باوجود ان ممالک نے ’وسیع اور مہنگے طویل المدتی ماڈرنائزیشن پروگرام‘ بھی تیار کیے ہیں۔(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق تسلیم شدہ جوہری طاقت کے حامل دیگر 3بڑے ملکوں میں چین کے پاس 260، فرانس کے پاس 300اور برطانیہ کے پاس 215وارہیڈز ہیں۔
یہ تینوں ملک بھی جوہری ہتھیاروں کا نیا نظام ترتیب دے رہے ہیں، یا جوہری ہتھیاروں کو ترقی دے رہے ہیں۔ دیگر ایٹمی ملکوں میں بھارت کے پاس 90سے 100وارہیڈز، پاکستان کے پاس 100سے 120وارہیڈز اور اسرائیل کے پاس 80وارہیڈز ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت اور پاکستان مسلسل اپنے جوہری ہتھیاروں میں اضافہ کررہے ہیں، جبکہ اسرائیل نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کے تجربات کیے ہیں۔ شمالی کوریا کے پاس 6سے 8وارہیڈز ہوسکتے ہیں، لیکن درست تعداد بتانا مشکل ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
امریکی جامعات میں جو ہورہا ہے وہ خوفناک ہے، نیتن یاہو
-
یہودیوں کا مذہبی تہوار، سیکڑوں یہودیوں کامسجد اقصی پر دھاوا، فلسطینیوں کو نکال دیا
-
شاہ سلمان بن عبدالعزیزطبی معائنے کیلئے اسپتال میں داخل
-
یونانی شاہی جوڑے کا شادی کے 14سال بعد علیحدگی کا اعلان
-
روس نے خلا میں ہتھیار رکھنے سے متعلق قرارداد ویٹو کردی
-
امریکا، اسقاطِ حمل پرپابندی کے خاتمے کا بل منظور
-
پینٹاگون نے ٹیکٹیکل میزائل یوکرین منتقل کردیے، روسی میڈیا
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.