سوات؛ثانوی تعلیمی بورڈ سیدو شریف کا میٹرک سالانہ امتحانات نتائج کا اعلان ، نتیجہ 80%رہا ، لڑکے سبقت لے گئے

پیر 15 جون 2015 13:05

سوات(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء)ثانوی تعلیمی بورڈ سیدو شریف سوات نے سالانہ میٹرک کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ، اس دفعہ لڑکوں نے سبقت لے گئے ،مجموعی طور پرنتیجہ 80%رہا ، تفصیلات کے مطابق 2015 کے سالانہ امتحان میں جماعت نہم سائنس گروپ میں 23636 طلباء و طالبات میں 18939 کامیاب ہوئے اور ان کا نتیجہ 80% رہا ، جماعت نہم کے جنرل گروپ 7767 طلباء و طالبات نے امتحان میں حصہ لیااور ان میں کامیاب ہونے والے طلباء و طالبات کی تعداد 3967 رہی اور ان کا نتیجہ 51% فیصد رہا ، مجموعی طور پر جماعت نہم کے امتحان میں کل 31400 طلباء و طالبات نے حصہ لیا جس میں 22906 کامیاب قرار پائے اور نتیجہ 73% رہا ، اسی جماعت دہم سائن گروپ میں 21718 طلباء و طالبات میں 19004 کامیاب ہوئے اور ان کا نتیجہ 88% رہا جبکہ جنرل گروپ میں 7935 طلباء و طالبات نے امتحان میں حصہ لیا اور ان میں کامیاب ہونے والے طلباء وطالبات کی تعداد 5760 رہی اور ان کا نتیجہ 73% رہا ، اسی طراح مجموعی طور پر اس سال جماعت دہم کے امتحان میں کل 29653 طلباء وطالبات نے شرکت کی جس میں 24764 طلباء و طالبات نے کامیابی حاصل کی اور مجمو عی طور پر نتیجہ 84% رہا، مجموعی طور 2015 کے اس سالانہ رزلٹ کے مطابق بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجو کیشن سیدو شریف سوات سے میٹرک کے امتحان میں شامل ہونے والے طلباء و طالبات میں سوات پبلک سکول اینڈ کالج سوات کے طالعلم محمد حارث رول نمبر 110888 نے 1100 نمبرات میں 1043نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی ، سوات چلڈرن اکیڈمی مینگورہ سوات کے طالعلم شفیع الرحمن رول نمبر 111309 نے 1033 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ الفاروق پبلک سکول پیر بابا بونیر کے طالب علم عباس رشید رول نمبر 122404 اور حراء پبلک سکول پورن شانگلہ کے طالبعلم ذیشان احمد رول نمر 120695 نے بالترتیب 1032 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ، جماعت دہم کے سائنس گروپ میں سوات پبلک سکول اینڈ کالج مینگورہ سوات کی طالبہ مس ماریہ سبحان رول نمبر 100744 اور اسی سکول کی طالبہ مس جواہر رول نمبر 100672 نے 1100 نمبرات میں سے 1024 نمبر لے کر بالترتیب پہلی پوزیشن حاصل کی ،

المدینہ ماڈل سکول اینڈ کالج امانکوٹ کی طالبہ مس کرن رول نمبر 100395 نے 1022 نمبر لیکر دوسری اور خدیجہ گرلز ہائی سکول اینڈ کالج سواڑی بونیر کی طالبہ مس زینب سمیع رول نمبر 103465 نے 1019 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ، سائنس گروپ کے طلباء میں سوات پبلک سکول اینڈ کالج سوات کے طالبعلم محمد حارث خان رول نمبر 110888 نے 1100 نمبرات میں سے 1043 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی ، سوات چلڈرن اکیڈمی مینگورہ سوات کے طالبعلم شفیع الرحمن رول نمبر 111309 نے 1033 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ الفاروق پبلک سکول پیر بابا بونیر کے طالب علم عباس رشید رول نمبر 122404 اور حراء پبلک سکول پورن شانگلہ کے طالب علم ذیشان احمد رول نمبر 120695 نے بالترتیب1032 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ، جماعت دہم کے جنرل گروپ میں طالبات میں سے گورنمنٹ ہائی سکول ڈاگئی بونیر کی طالبہ مس حدیقہ ناز رول نمبر107020 نے 1100 نمبرات میں سے 920 نمبر لے پہلی پوزیشن حاصل کی ، گورنمنٹ ہائی سکول حصار بونیر کی طالبہ مس کوثر رول نمبر 106580 نے 885 نمبر لے کر دوسری جبکہ گونمنٹ ہائی سکول ڈاگئی بونیر کی طالبہ مس مرینہ ناز رول نمبر 107021 نے 880 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ، جماعت دہم کے جنرل گروپ میں طلباء میں سے ضلع سوات کے پرائیویٹ طالبعلم نوید عالم رول نمبر 165938 نے 1100 نمبرات میں سے 872 نمبر لے کر پہلی ، گورنمنٹ ہائی سکول منگل تھانہ بونیر کے طالب علم عابد علی رول نمبر142051 نے 819 نمبر لے کر دوسری جبکہ اسی سکول کے ایک اور طالب علم اویس علی رول نمبر 142053 نے 818 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔