سوپور میں مسلسل ہلاکتیں ریاست گیر احتجاج کی متقاضی ہیں‘ سید علی گیلانی

پیر 15 جون 2015 13:06

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) کل جماعتی حریت کانفرنس ”گ“ گروپ کے چیئرمین سید علی گیلانی نے سوپور میں دن دہاڑے ایک اور شہری معراج الدین ڈار کے قتل پر اپنے زبردست صدمے اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کی سرکاری بندوق برداروں کے ہاتھوں مسلسل ہلاکتوں کا معاملہ انتہائی سنگین رخ اختیار کر گیا ہے اور یہ ایک ریاست گیر اہتجاج کا متقاضی بن گیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حریت اس پورے معاملے پر مشاورت کے بعد عوام کو آگاہ کرے گی کہ اس نازک صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمیں کون سی حکمت عملی اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ گیلانی نے کہا کہ شہریوں کو دن کی روشنی میں بھرے بازاروں میں قتل کیا جا رہا ہے اور حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مفتی محمد سعید میں ضمیر اور غیر نام کی چیز موجود ہے تو شہریوں کی حفاظت میں ناکام ہونے کے بعد انہیں اقتدار میں رہنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں بنتا۔

اگر وہ ایسا نہیں کرتے ہیں تو لوگ یہ سمجھنے میں حق بجانب ہوں گے کہ کشمیریوں کو قتل کرنے کے بھارتی خفیہ ایجنسیوں کے منصوبے کو مفتی محمد سعید کی پوری پوری حمایت حاصل ہے اور وہ اس منصوبے کو عملانے میں اعانت کار کا رول نبھا رہے ہیں۔ حریت چیئرمین نے قتل کئے جا رہے شہریوں کے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

متعلقہ عنوان :