راولپنڈی ؛خفیہ ہاتھ کی زیرِ سرپرستی اوباش نوجوانوں نے میٹروبس کو واران اور جی ٹی ایس میں تبدیل کر دیا

خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ، ہلٹر بازی میں اضافہ ،بارانی یونیورسٹی ،سسکتھ روڈ ،رحمن آباد ، کمیٹی چوک ، مریڑ حسن بس اسٹیشن پر اوباش نوجوانوں کے ڈیرے

پیر 15 جون 2015 13:07

راولپنڈی ؛خفیہ ہاتھ کی زیرِ سرپرستی اوباش نوجوانوں نے میٹروبس کو واران ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) اوباش نوجوانوں نے جدید سفری سہولتوں سے آراستہ میٹروبس کو واران اور جی ٹی ایس میں تبدیل کر دیا، خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور ہلٹر بازی میں اضافہ ہونے لگا بعض خفیہ ہاتھ اس جدید سفری سہولتوں سے آراستی میٹروبس کو ناکام بنانے کے لئے اوباش نوجوان کی سرپرستی کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بارانی یونیورسٹی ،سسکتھ روڈ ،رحمن آباد ، کمیٹی چوک اور مریڑ حسن بس اسٹیشن پر ان اوباش نوجوانوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں مریڑ حسن بس اسٹیشن پر خواتین کی چیخ و پکار سن کر ٹریفک واڈرنز بس اسٹیشن پر پہنچ گئے اور ان بگڑے نوابزادوں اور اوباش نوجوانوں کے چنگل سے نجات دلائی میٹرو بس انتظامیہ ان نوجوانوں کی سرگرمیوں کو روکنے میں ناکام نظر آرہی ہے اگر لیڈیز بلاک میں نوجوانوں کے داخلے کو کنٹرول نہ کیا گیا تو پھر خواتین میٹرو بس پر سفر کر نا چھوڑ دی گئیں ضرورت اس امر کی ہے کہ بسوں کے اندر سیکورٹی اسٹاف تعینات کیا جائے جو خواتین کا سفر باعزت بنانے میں معاون ثابت ہو اگر ایسا نہ کیا گیا تو پھر خفیہ ہاتھ اپنے مذموم عزائم میں کامیاب ہو جائیں گئے ۔