سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ ، پاکستانی ٹیم پریکٹس کا آغاز کردیا

پیر 15 جون 2015 13:11

سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ ، پاکستانی ٹیم پریکٹس کا آغاز کردیا

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) پاکستان ٹیم سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی تیاری کے لیے پریکٹس کا آغاز کردیا ، کولمبو میں بے نتیجہ وارم اپ میچ کے بعد مہمان کھلاڑیوں نے بھی گال میں ڈیرے ڈال دیئے ہیں۔ کولمبو میں 3 روزہ وارم اپ میچ کھیلنے کے بعد پاکستان ٹیم بدھ کو شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ کے لیے گال پہنچ چکی ہے۔ سیریز کے پہلے مقابلے سے قبل دونوں ٹیموں کے پاس پریکٹس کے لیے دو دن ہیں۔

(جاری ہے)

قومی شاہین اس دوران ہیڈ کوچ وقار یونس کی رہنمائی میں بیٹنگ ، باوٴلنگ اور فیلڈنگ میں اپنی خامیاں درست کرنے کے لیے سرگرم ہیں تو دوسری جانب میزبان سکواڈ نے بھی گال میں ڈیرے ڈال لیے ہیں۔ لنکن کھلاڑی میچ سے قبل ملنے والے وقت کو کارآمد بناتے ہوئے اپنی صلاحیتیں نکھارنے لگے ۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 17 جون کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 9 بجے کھیلا جائے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گال میں موسم کی مداخلت بھی کھیل کو متاثر کرسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :