حویلی لکھا ، گھر میں دھماکے سے دو افراد جاں بحق ، پانچ زخمی

پیر 15 جون 2015 13:15

حویلی لکھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) حویلی لکھا کے علاقے مندر والی گلی میں آتش بازی کا سامان تیار کرتے ہوئے گھر میں دھماکے سے دو افراد جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو حویلی لکھا کے محلے مندر والی گلی میں ایک گھر میں آتش بازی کا سامان تیار کیا جارہا تھا کہ اس دوران دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ دھماکے کے وقت گھر میں سات سے زائد افراد موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :