افغان طالبان اورداعش کے حامیوں کی لڑائی میں شدت،مقامی آبادی نقل مکانی پر مجبور

پیر 15 جون 2015 13:25

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء ) افغانستان میں طالبان اور دولت اسلامیہ کے حامیوں کی لڑائی میں شدت آگئی،مقامی آبادی نقل مکانی پر مجبور ہوگئی جبکہ شدت پسندوں نے افغان عہدیدار سمیت10 افغان طالبان کے سر قلم کردئے۔عالمی میڈیا کے مطابق افغانستان کے مشرقی علاقوں میں طالبان اور دولت اسلامیہ کے حامیوں کے مابین شدید لڑائی جاری ہے جس کی وجہ سے مقامی آبادی نقل مکانی پر مجبور ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

جھڑپوں کا یہ سلسلہ گذشتہ کئی ہفتے سے جاری ہے اور ان کی وجہ سے نقل مکانی کر کے جلال آباد پہنچنے والے افراد کا کہنا ہے کہ یہ جھڑپیں اتنی شدید ہیں کہ ایسا معلوم ہو رہا ہے کہ علاقے میں کوئی انقلاب آ گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ لڑائی میں اب تک 100افراد مارے جا چکے ہیں۔ گزشتہ روز بھی دولت اسلامیہ کے شدت پسندوں نے کم از کم10 افغان طالبان کے سر قلم کردےئے۔افغان طالبان اور دولتِ اسلامیہ کے حامیوں کی لڑائی میں شدتافغانستان کے مشرقی علاقوں سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق طالبان اور دولتِ اسلامیہ کے حامیوں کے مابین شدید لڑائی کی وجہ سے مقامی آبادی نقل مکانی پر مجبور ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :