دارالعلوم فیض القرآن بیس بگلہ کا 54واں دو روزہ دینی تبلیغی اجتماع اختتام پذیر ہو گیا

پیر 15 جون 2015 13:28

بیس بگلہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء)آزادکشمیر ضلع باغ اور تحصیل دھیرکوٹ کے سنگم پر واقعہ شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین پر واقعہ دارالعلوم فیض القرآن بیس بگلہ کا 54واں دو روزہ دینی تبلیغی اجتماع اختتام پذیر ہو گیا- اجتماع میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی-مولانا سعید یوسف‘ مولانا نعیم الدین لاہور‘ مولانا عبدالغفور قاسمی گوجرانوالہ‘ مولانا میاں محمود لاہور‘مولانا غلام رسول مظفرآباد‘ مولانا عطاء اللہ شاہ باغ اور دیگر علماء کرام نے مولانا عبدالغنی مرحوم کی دینی ‘ سماجی اور سیاسی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا-علماء کرام نے عقائد‘ عظمت قرآن پر گفتگو کی اور کہا کہ یہ مدارس اسلام کے قلعے ہیں نئی نسل کو چاہئے کہ وہ اپنا رشتہ دینی اداروں کے ساتھ وابستہ کریں- اسلامی طریقے میں ہی مسلمانوں کو عظمت قرآن وسنت پر عمل کرنے سے ترقی ملی-انہوں نے کہا کہ آج برما میں جو کچھ ہو رہا ہے اس پر مسلم امہ ایک نہ ہوئی تو ہم سب کی بدنصیبی ہو گی-مقررین نے کہا کہ آج مسلمان دینی اقدار سے ہٹ چکے ہیں اسی لیے مسلمان تنزلی کا شکار ہیں -معاشرہ خاندانوں اور برادریوں میں تقسیم ہو گیا ان حالات میں دشمن کو ہمیں شکست دینے میں آسانی ہو گی-تقریب سے مولانا عبدالکبیر‘ مولانا عبیدالرحمن اور نعت خواں اعجاز کاظمی نے بھی خطاب کیا-