اسلام آباد : کے پی کے بلدیاتی انتخابات میں بے ضابطگی کیس، الیکشن کمیشن نے یونین کونسل امان کوٹ میں دوبارہ پولنگ کا حکم دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 15 جون 2015 13:29

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 جون 2015 ء) : الیکشن کمیشن میں کے پی کے بلدیاتی انتخابات میں بے ضابطگی کیس کی سماعت ہوئی جس میں الیکشن کمیشن نے یونین کونسل امان کو ٹ میں دوبارہ پولنگ کا حکم دے دیا.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دوبارہ پولنگ سے متعلق ڈی آر او اور آر اوز نے درخواست دائر کر رکھی تھی جس کے بعد الیکشن کمیشن نے امان کوٹ کی یونین کونسل میں دوبارہ انتخابات کا حکم دیا ہے. جس کے لیے آزاد امیدوار ڈسٹرکٹ کونسل تلاوت خان نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے. تلاوت خان کا کہنا ہے کہ سکروٹنی کے دوران اے این پی کا پارٹی سر ٹیفیکیٹ جمع کروایا تھا، تاہم تلاوت خان کو بطور آزاد امیدوار الیکشن میں حصہ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے انتخابی نشان لفافہ الاٹ کر دیا گیا.