ایبٹ آباد میں جاری چھٹی قومی خواتین سکواش چمپپئین شپ فائنل مرحلے میں داخل ہوگئی

پیر 15 جون 2015 13:31

ایبٹ آباد میں جاری چھٹی قومی خواتین سکواش چمپپئین شپ فائنل مرحلے میں ..

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) ایبٹ آباد میں جاری چھٹی قومی خواتین سکواش چمپپئین شپ فائنل مرحلے میں داخل ہوگئی ٹاپ سیڈ رفعت خان کو غیر متوقع شکست سیکنڈ سیڈ زویا خالد اور مقدس اشرف اپنے حریفوں کو شکست دیکر ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گئیں مہمان خصوصی سینئیر نائب صدر کے پی کے سکواش ایسوسی ایشن انتخاب خان چمکنی تھے کے پی کے سکواش ایسوسی ایشن اور دائریکٹوریٹ آف سپورٹس کے پی کے کے زیر اہتمام جان شیر خان سکواش میں جاری ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں سیکنڈ سیڈ زویا خالد نیاپنی کامیابیوں کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے مدینہ ظفر کو گیارہ چھ گیارہ نو اور گیارہ نو سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی میچ ستائیس منٹ تک جاری رہا جبکہ دوسرے میچ میں ٹاپ سیڈ رفعت خان ان فٹ ہونے کی وجہ سے اپن میچ جاری نہ رکھ سکیں انہیں مقدس اشرفنے ایک کے مقابلے میں تین گیم سے شکست دیپہلی گیم میں رفعت خان نے گیارہ نو سے کامیابی حاصل کی لیکن بقیہ دونوں دونوں گیمز میں مقدس اشرف چھائی رہیں اور بارہ دس اور گیارہ سات سے کامیابی اپنے نام سمیٹی اس موقع پر انتخاب خان چمکنی ایڈوکیٹ قمر زمان اور ڈائریکٹر سپورٹس طارق محمود اور سینئر سپورٹس جرنلسٹ طاہر منیر اعوان شوکت حسین کے علاوہ شائیقین کی بڑی تعداد موجود تھی ایونٹ کا فائنل آج کھیلا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :