شیل کا خلیج میکسیکو میں طوفان کے خطرے کے پیش نظر غیر ضروری عملہ واپس بلانے کا اعلان

پیر 15 جون 2015 13:47

ہوسٹن۔15جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) بین الاقوامی آئل کمپنی شیل نے خلیج میکسیکو میں طوفان کے خطرے کے پیش نظر تیل کی تنصیبات سے غیر ضروری عملہ واپس بلانے کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

امریکا میں کمپنی کے ذیلی ادارے شیل آئل کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خلیج میکسیکو میں موجود ہوا کے کم دباؤ کے آئندہ 48گھنٹوں میں سمندری طوفان میں تبدیل ہو جانے کے امکانات بڑھ کر 80 فیصد ہوگئے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ غیر ضروری عملہ کے انخلاء سے تیل کی پیداوار پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :