بھارت ، سرکاری گوداموں میں رکھی 40 ہزار ٹن گندم ضائع ہوگئی

پیر 15 جون 2015 13:47

چنائے ۔15جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) بھارت میں سرکاری گوداموں میں رکھی 40ہزار ٹن گندم ضائع ہوگئی ۔ بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ گندم گزشتہ دو سال کے دوران طوفان اور سیلابوں جیسی قدرتی آفات کے نتیجہ میں ضائع ہوگئی۔

(جاری ہے)

گندم کی خریدو فروخت کے ذمہدار ادارے فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کی طوف سے اخبار کو فراہم کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ پانچ سال کے دوران گوداموں میں رکھی گندم ضائع ہونے والی مقدار میں تین گنا اضافہ ہوا ہے ۔2010-11ء میں یہ تعداد 6,346ٹن جبکہ 2014-15ء میں 3148ٹن تک پہنچ گئی۔ رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ گندم اڑیسہ اور مقبوضہ کشمیر میں سیلابوں کی وجہ سے ضائع ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :