دو بیویوں کے شوہر نے خود کو گولی مار لی ،شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل

پیر 15 جون 2015 13:48

دو بیویوں کے شوہر نے خود کو گولی مار لی ،شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل

رحیم یار خان ۔ 15 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) رحیم یار خان میں2 بیویوں کے جھگڑوں سے تنگ شوہر نے خود کو گولی مار لی ۔پولیس کے مطابق موضع فتہ کٹہ کے رہائشی 42 سالہ امتیاز احمد جس نے 2 شادیاں کررکھی تھیں نے گھر میں آئے روز کے جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہو کر 30 بور پسٹل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کی کوشش کی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

اسے فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ پولیس نے اقدام خودکشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں امتیاز احمد کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :